Royal TV

News you can trust

Advertisement

بلوچستان ہائی کورٹ میں یومِ آزادی کے موقع پر پروقار پرچم کشائی کی تقریب۔

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے عدالتِ عالیہ کے لان میں قومی پرچم لہرایا۔بلوچستان ہائی کورٹ کے معزز ججز، افسران و اہلکار اور وکلاء نے یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔
آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور انصاف کی فراہمی مضبوط پاکستان کی بنیاد ہیں۔عدلیہ عوام کو بلاامتیاز انصاف کی فراہمی کے لیے اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی، جسٹس محمد کامران خان ملاخیل
ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے قومی یکجہتی اور باہمی احترام کو فروغ دینا ہوگا۔یومِ آزادی ہمارے اسلاف کی لازوال قربانیوں، غیر متزلزل ایمان اور عزم و استقلال کی امانت ہے، جس کی حفاظت ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔قوم کی اصل طاقت اتحاد، باہمی اعتماد، یکجہتی اور مشترکہ مقصد کے حصول میں مضمر ہے۔14 اگست محض ایک تاریخی دن نہیں بلکہ ایک نظریے، عہد اور قومی ذمہ داری کی تجدید کا دن ہے۔ہمارے اسلاف اور زعماء کی لازوال قربانیوں کے نتیجے میں ہم آج دنیا میں ایک آزاد قوم کی حیثیت سے اپنا مقام رکھتے ہیں۔
پاکستان ہمیں دلیل، جدوجہد، ایمان اور استقلال کے ذریعے حاصل ہوا، اس کی ترقی و استحکام کے لیے ہمیں بھی اسی جذبے کے ساتھ کردار ادا کرنا ہوگا۔ چیف جسٹس
قومی ترقی کی راہ میں اقربا پروری، خود غرضی اور ذاتی مفادات کی بجائے میرٹ، دیانت داری، قانون کی حکمرانی اور قومی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی۔ آزادی کے حقیقی ثمرات کے حصول اور ایک مضبوط ریاست کی تعمیر کے لیے بحیثیت قوم ہمیں مزید کئی اہم سنگِ میل عبور کرنے ہیں۔ پارلیمان کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور آئین کی پاسداری کو ہر صورت برقرار رکھنا ریاستی اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ عدلیہ کو قانون اور آئین کی روشنی میں بلاامتیاز انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔عوام کے عدلیہ پر اعتماد کو مزید مستحکم کرنے کے لیے عدالتی نظام میں موجود رکاوٹوں اور مشکلات کو دور کرنا ناگزیر ہے۔عدلیہ کے ہر اول دستے کے طور پر ضلعی عدلیہ پر انصاف کی فراہمی کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، جسے غیر جانب داری اور دیانت داری سے ادا کرنا ہوگا۔عدالتوں سے رجوع کرنے والے سائلین انصاف کے حصول اور ناانصافی کے ازالے کی امید لے کر آتے ہیں، ان کی داد رسی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔ چیف جسٹس
وکلاء، عدلیہ اور انصاف کے نظام سے وابستہ تمام طبقات کو اپنی ذمہ داریاں بلا خوف و رعایت اور غیر جانب داری سے ادا کرنی چاہئیں۔قانون کی بالادستی اور آزاد عدلیہ کا بنیادی مقصد عوام کو ظلم، ناانصافی اور استحصال سے نجات دلانا اور انہیں بروقت انصاف فراہم کرنا ہے۔انصاف صرف فیصلے صادر کرنے کا نام نہیں بلکہ معاشرے کے تمام طبقات کو ان کے حقوق کی منصفانہ فراہمی یقینی بنانے کا تقاضا کرتا ہے۔معاشرے سے ناانصافی کا خاتمہ اسی وقت ممکن ہے جب ہر فرد اپنے فرائض دیانت داری سے ادا کرے اور دوسروں کے حقوق پامال کرنے سے گریز کرے۔یومِ آزادی کی تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا