صوبائی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات ظہور احمد بلیدی نے اس موقع پر کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کی بصیرت، عزم و حوصلے اور ان تمام رہنماؤں کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے قیامِ پاکستان کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام کے لیے عوام نے بے مثال قربانیاں دیں، جن کی بدولت 14 اگست 1947ء کو ایک آزاد اور خودمختار مملکت وجود میں آئی۔ ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام یومِ آزادی خوشی اور جوش و جذبے سے منا رہے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ایک مضبوط، پُرامن، ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کی تعمیر میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے قومی یکجہتی، اتحاد اور تمام صوبوں و وفاقی اکائیوں کے درمیان باہمی ہم آہنگی کو مزید فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کو مزید مضبوط، مستحکم اور خوشحال بنائے اور ملک میں اتحاد، یکجہتی، امن اور ترقی کا سفر جاری و ساری رکھے۔
صوبائی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات ظہور احمد بلیدی نے پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر پوری قوم کو دلی مبارکباد دی













