سابق چئیرمین سینیٹ آف پاکستان و ایم پی اے چاغی محمد صادق خان سنجرانی، سابق صوبائی مشیر رہبر چاغی میر اعجاز خان سنجرانی اور ڈسٹرکٹ چئیرمین عبد الودود خان سنجرانی کی ہدایت پر نوکنڈی میں ایک بہت بڑی کار ریلی کی انعقاد کیا گیا۔ملک و صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح نوکنڈی میں بھی 14 اگست جشن آزادی کی مناسبت سے عظیم الشان کار ریلی نکالی گئی۔ریلی میں بلوچستان عوامی پارٹی، کے عہدیداران، و عظیم کارکنان،و خان سنجرانی پینل کے قبائلی عمائدین، رفقاء، و معززین،مختلف یونین کے چئیرمین صاحبان تاجر برادری اورشہر کے تمام محب وطن پاکستانیوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کیا۔ریلی ، ہزاروں گاڑیوں اور سینکڑوں موٹر سائیکل سواروں پر مشتمل تھا
ریلی کی قیادت سابق چئیرمین سینٹ آف پاکستان اور ایم پی اے چاغی حاجی محمد صادق سنجرانی نے خود کی۔کار ریلی خان سنجرانی ہاوس کلی خان محمد عمر خان سنجرانی سے نکالی گئی جو نوکنڈی کے مختلف گلی کوچوں سے ہوتی ہوئی بائی پاس سے قومی شاہراہ پر داخل ہوئی۔اس موقع پر شرکاء قومی ملی نغموں کے ساتھ ساتھ سبز ہلائی پرچم بھی لہراتے رہیں۔ریلی میں بلوچ جوانوں نے ایک طویل قومی پرچم کو بھی ہاتھوں میں تھام کر پرجوش طریقے سے وطن عزیز سے محبت کا اظہار کیا۔سابق چئیرمین سینٹ، اور ایم پی اے چاغی حاجی محمد صادق سنجرانی خود کنٹینر نما گاڑی کے اوپر کھڑے ہوکر ریلی کی قیادت کرتے رہے۔کنٹینر پر ایم پی اے چاغی کے ساتھ ضلع چاغی کے ڈسٹرکٹ چئیرمین عبدالودود خان سنجرانی اور نو کنڈی کے قبائلی معتبرین بھی موجود تھے۔کار ریلی باب عمر سے واپس ہوتے ہوئے خان سنجرانی ہاوس میں اختتام پذیر ہوئی۔اس موقع پر ایف سی اور پولیس انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے انتظامات بھی کئے گئے تھے۔کار ریلی کے اختتام پر سابق چئیرمین سینیٹ آف پاکستان و ایم پی اے چاغی محمد صادق خان سنجرانی،سابق صوبائی مشیر رہبر چاغی میر اعجاز خان سنجرانی اور ڈسٹرکٹ چئیرمین عبد الودود خان سنجرانی کی جانب سے عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔نوکنڈی کے غیور عوام نے جس محبت و جوش و ولولے سےنوکنڈی کے تاریخ کا سب سے بڑا کار ریلی کا انعقاد کرکے اس قومی تہوار،79 واں جشن آزادی منایا وہ قابل تحسین و قابل داد ہیں۔
نوکنڈی 14 اگست جشن آزادی ریلی













