وزیراعلیٰ بلوچستان کا قبائلی عمائدین اور اپنے حلقے کے عوام سے روایتی بلوچی حال احوال، علاقائی صورتحال پر گفتگو
وزیر اعلیٰ عوام میں گھل مل گئے، مختلف محکموں سے متعلق عوامی شکایات کا فوری نوٹس ۔بیشتر عوامی مسائل کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری، افسران عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھیں۔عوامی مسائل کا مقامی سطح پر فوری حل عوام کو صوبائی دارالحکومت آنے کی مشکلات سے بچا سکتا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ۔
بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں گورننس کو بہتر بنا کر عوامی مسائل کو مقامی سطح پر حل کرنے کا مؤثر طریقہ کار مرتب کررہے ہیں۔بلوچستان میں سینکڑوں بند اسکول کھول کر عملی طور پر فعال کر دئیے گئے ۔ تعلیم ہی ملک، قوم اور خاندانوں کی ترقی کی بنیاد ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں صوبے میں امن کی ضامن ہیں۔دہشت گرد نہتے لوگوں کو نشانہ بنا کر انسانیت سے عاری ہوچکے ہیں۔صوبے میں امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
جشن آزادی کی خوشیوں میں اپنے عظیم شہداء کو نہیں بھولے، شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
قبائلی عمائدین کا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اظہار تشکر۔پسماندہ علاقوں میں پہلی بار بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے موجودہ حکومت کا اعزاز ہیں، قبائلی عمائدین ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں حکومتی اقدامات کے ثمرات نمایاں ہیں، قبائلی عمائدین
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی اپنے آبائی علاقے شمالی ڈیرہ بگٹی پہنچ گئے













