Royal TV

News you can trust

Advertisement

وزیرداخلہ بلوچستان/ ہسپتال کا دورہ

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو ٹراما سینٹر اور نجی ہسپتال پہنچ گئے
کوئٹہ:اس موقع پر معاون خصوصی برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی بھی موجود تھے
کوئٹہ: وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے مستونگ کے علاقے کنڈ عمرانی میں دہشتگردوں سے مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔وزیر داخلہ نے زخمی پولیس جوانوں کی خیریت دریافت کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا
کوئٹہ: پولیس جوانوں نے گزشتہ روز دہشتگردوں کا بہادری اور جرات سے مقابلہ کرتے ہوئے حملہ پسپا کیا۔پولیس کے بہادر جوانوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔زخمی پولیس اہلکاروں کے حوصلے بلند اور عزم مضبوط ہے۔بلوچستان پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور قربانیوں کو قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، وزیر داخلہ بلوچستان