محسن نقوی/میر ضیاء اللہ لانگو رابطہ
کوئٹہ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا
کوئٹہ: محسن نقوی نے میر ضیاء اللہ لانگو کی خیریت دریافت کی اور حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی
کوئٹہ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مستونگ حملہ ناکام بنانے پر بلوچستان پولیس کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا
کوئٹہ: اللہ تعالیٰ کا کرم ہوا، میر ضیاء اللہ لانگو حملے میں محفوظ رہے، محسن نقوی
کوئٹہ: دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان پولیس کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، محسن نقوی کوئٹہ: میر ضیاء اللہ لانگو نے خیریت دریافت کرنے اور حوصلہ افزائی پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا کوئٹہ: دہشتگردوں کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک ضرور پہنچایا جائے گا، میر ضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ: امن دشمن عناصر کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے،وزیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو












