کوئٹہ: ہنہ اوڑک کے علاقے میں دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ولی تنگی روڈ میں آئی ڈی پلاست میں ٹیوب ویل ٹھیکدار سمیت دو افراد جاں بحق ہوئے جنکا تعلق کوئٹہ شہر سے ہے، دھماکے کے بعد علاقے میں تشویش کی صورتحال پیدا ہوگئی، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیے جانے کی اطلاع ہے۔دھماکہ کس نوعیت کا تھا اور اس کے نتیجے میں جانی نقصان کی مزید تفصیلات کیا ہیں، اس حوالے سے تاحال مزید معلومات سامنے نہیں آسکیں۔مزید تفصیلات اور سرکاری تصدیق سامنے آنے کا انتظار ہے۔
کوئٹہ: ہنہ اوڑک میں دھماکہ ٹھیکدار سمیت 2 افراد جاں بحق















