ڈھاکہ: بنگلادیش نے واضح کر دیا ہے کہ جب تک بھارت سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو بنگلادیش کے حوالے نہیں کرتا، تب تک وزیراعظم طارق رحمان بھارت کا دورہ نہیں کریں گے۔ 2024ء میں عوامی انقلاب کے بعد اس وقت کی بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد بھارت فرار ہو گئی تھیں، جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات شدید کشیدگی کا شکار ہیں۔ انسانیت کے خلاف جرائم میں سزا یافتہ شیخ حسینہ کی حوالگی کے لیے بنگلادیشی حکومت بھارت سے متعدد بار باضابطہ درخواست کر چکی ہے۔ بنگلادیشی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اے کے ایم شاہد الکریم نے وزیراعظم طارق رحمان کے ممکنہ دورۂ بھارت سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دورے کے لیے پہلے سازگار ماحول قائم ہونا ضروری ہے، اور اس مقصد کے لیے بھارتی حکام شیخ حسینہ اور دیگر مفرور ملزمان کی حوالگی کے عمل کو تیز کریں۔دوسری جانب بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کی جانب سے شیخ حسینہ کی حوالگی کی درخواست کا قانونی طریقہ کار کے تحت جائزہ لیا جا رہا ہے اور یہ معاملہ فی الحال زیرِ غور ہے۔
حسینہ واجد کی حوالگی تک وزیراعظم طارق رحمان بھارت کا دورہ نہیں کریں گے: بنگلادیش کا دو ٹوک اعلان














