Royal TV

News you can trust

Advertisement

طوفانی بارش کے دوران مکہ کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کا حیران کن منظر

مکہ مکرمہ میں گزشتہ روز اور آج بھی طوفانی بارش اور شدید گرج چمک کا سلسلہ جاری ہے، جس کے دوران کلاک ٹاور پر دوبارہ آسمانی بجلی گرنے کے تازہ ترین مناظر سامنے آئے ہیں۔ سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کے مطابق مکہ اور اس کے ارد گرد کے علاقوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری ہے، جس کے باعث تیز ہواؤں کے ساتھ برسات ہو رہی ہے اور اسی دوران کلاک ٹاور کے سنہری ہلال پر بجلی چمکنے کی نئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
یہ بظاہر خوفناک نظر آنے والا منظر دراصل عمارت کے انتہائی جدید سائنسی حفاظتی نظام کا حصہ ہے، کیونکہ ٹاور پر لگی تقریباً 800 حفاظتی راڈز اور لائٹننگ کنڈکٹرز لاکھوں وولٹ کی برقی رو کو اپنی طرف کھینچ کر محفوظ طریقے سے زمین میں منتقل کر دیتے ہیں تاکہ کلاک ٹاور کی برقی گھڑی اور مسجد الحرام میں موجود زائرین مکمل محفوظ رہیں۔