Royal TV

News you can trust

Advertisement

پاکستان میں 56 انٹرنیٹ سے فائدہ اٹھانے والے صارفین کی تعداد 13 لاکھ سے تجاوز کر گئی

پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی تیزی سے مقبول ہو رہی ہے اور اس کے صارفین کی تعداد 13 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کے 23 شہروں میں 5G سروس فعال ہے، جبکہ 1,136 سے زائد 5G سائٹس صارفین کو تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کر رہی ہیں۔
انفراسٹرکچر کے لحاظ سے جاز 689 فعال سائٹس کے ساتھ سب سے آگے ہے، جبکہ زونگ کی 338 اور یوفون کی 109 سائٹس کام کر رہی ہیں۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد اور فیصل آباد سمیت بڑے شہروں میں 5G نیٹ ورک کا بڑا حصہ موجود ہے، جس سے ملک میں تیز رفتار انٹرنیٹ کے استعمال میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔