Royal TV

News you can trust

Advertisement

مستونگ:سورگز کے مقام پر مسلح افراد کی ناکہ بندی، علیزئی قبائل کے سربراہ سردار شاہ زمان علیزئی بیٹے سمیت مبینہ طور پر اغوا۔

گزشتہ روز چار بجے مستونگ سے کوئٹہ جاتے ہوئے سورگز کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مسلح افراد نے مبینہ طور پر ناکہ بندی کیاتھا۔ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے علیزئی قبائل کے سربراہ سردار شاہ زمان خان علیزئی کو ان کے بیٹے اور ویگو گاڑی سمیت اپنے ہمراہ لے گئے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سے سردار شاہ زمان علیزئی اور ان کے بیٹے کا موبائل-فون  بند ہے اور تاحال کوئی رابطہ نہیں ہو سکا،۔۔سردار شاہ زمان علیزئی گزشتہ روز مستونگ سے کوئٹہ جا رہے تھے کہ سورگز کے مقام پر یہ واقعہ پیش آیا۔