کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ولی محمد قصاب کا بھتیجا جاں بحق ہوگیا۔واقعے کے بعد مشتعل لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے سونا خان کے مقام پر کراچی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا، جس کے باعث دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب لواحقین نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، ولی محمد قصاب کا بھتیجا جاں بحق، احتجاجاً کراچی روڈ بند













