Royal TV

News you can trust

Advertisement

تُربت: کوسٹل ہائی وے حادثے میں جاں بحق ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی نمازِ جنازہ ادا، ہزاروں سوگواروں کی شرکت

تُربت: کوسٹل ہائی وے کے بُزی ٹاپ کے مقام پر گزشتہ روز خوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے سات افراد کی نمازِ جنازہ تُربت کے چاھسر گُشتنگ قبرستان میں ادا کردی گئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔حادثے میں ایک ہی خاندان کے والد، والدہ اور ان کی پانچ بچے،بچیاں جاں بحق ہوئی تھیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب خاندان کے افراد رینٹ اے کار کے ذریعے سفر کر رہے تھے۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور بھی جاں بحق ہوا۔نمازِ جنازہ کے بعد تمام شہدا کو چاھسر گُشتنگ قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ نمازِ جنازہ میں بڑی تعداد میں شہری، عزیز و اقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔حادثے کے باعث علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے، جبکہ اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب غم سے نڈھال ہیں۔