سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور بروقت کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں قوم کے عزم کی عکاس ہیں، میر سرفراز بگٹی
دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیوں سے امن دشمن عناصر کی صلاحیتوں کو مؤثر نقصان پہنچا ہے۔بھارتی سرپرستی میں بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔دہشت گرد عناصر کو بلوچستان کے عوام کی زندگیوں اور ترقی کے عمل میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان
دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور مؤثر اقدامات جاری رہیں گے۔بلوچستان میں پائیدار امن صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ریاستی ادارے قوم کے تعاون سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں گے، میر سرفراز بگٹی
نوٹ: یہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز مستونگ، مچھ، خضدار اور پنجگو میں ہوئے ہیں۔
بلوچستان میں 37 دہشت گردوں کا خاتمہ بڑی کامیابی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی













