اس موقع پر ایس ڈی پی او نوشکی جہانزیب حبیب اور ایس ایچ او سٹی نشیب پرکانی نے ہندو برادری سے ملاقات کی اور واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ پولیس افسران نے ہندو برادری کو یقین دہانی کرائی کہ نوشکی پولیس راکیش کے قتل کے واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے اور ملزمان کی گرفتاری سمیت ہندو برادری کو انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔پولیس کی یقین دہانی کے بعد ہندو برادری نے اپنا مختصر احتجاج پرامن طور پر ختم کردیا۔ ہندو برادری نے مطالبہ کیا کہ راکیش کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
نوشکی بازار میں ہندو تاجر راکیش کے قتل کے خلاف احتجاج، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ













