Royal TV

News you can trust

Advertisement

محمود خان اچکزئی ڈر کے مارے دہشتگردوں کا نام نہیں لیں سکتے اور غلط بیانی کررہے ہیں، وزیر داخلہ

وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو کا محمود خان اچکزئی کے بیان پر ردعمل دہشتگردوں کا نام نہ لینا خوف کے مترادف ہے۔سرانان حملے کی ذمہ داری ایک دہشتگرد تنظیم قبول کر چکی ہے۔لیڈران کو اپنی جان کے خوف سے شارٹ کٹ اختیار نہیں کرنا چاہیے۔یہ وہ خوف اور ڈر ہے جو ہمارے لیڈروں کے دلوں سے نہیں نکل سکتا، ایسا رویہ دوغلے پن کے مترادف ہے۔کچھ لیڈرز شارٹ کٹ اپناتے ہوئے ساری ذمہ داری حکومت کے کھاتے میں ڈال دیتے ہیں،وزیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ:لیڈران کو اپنی جان کا خوف لگا ہوا ہے،جس کی وجہ سے وہ دہشتگرد تنظیموں کا نام لینے سے گریزاں ہیں۔عوام سے اصل حقائق چھپا کر سارا ملبہ حکومت پر ڈالا جارہا ہے۔ایک حقیقی لیڈر کو میدان میں عوام کی قیادت کرنی چاہیے اور سچائی لوگوں تک پہنچانی چاہیے۔پشتونوں کو اصل حقائق اور سچائی بتانے کے بجائے غلط راستہ دکھانا پشتون دوستی نہیں بلکہ پشتونوں سے کھلی دشمنی ہے، وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو