بولان: این-65 قومی شاہراہ پر لینڈ سلائیڈنگ، ٹریفک معطل
گزشتہ رات ہونے والی طوفانی بارش کے باعث دربی تا سراج آباد کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس کے بعد قلم دین ہوٹل کے مقام پر این-65 قومی شاہراہ پر ٹریفک روک دی گئی ہے۔شاہراہ کی بندش کے باعث شہریوں، مسافروں اور مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA)* کے مطابق شاہراہ کی بحالی اور ٹریفک کی روانی بحال کرنے کے لیے مشینری روانہ کردی گئی ہے۔
مسافر سفر سے قبل شاہراہ کی تازہ صورتحال ضرور معلوم کریں۔
بولان: این-65 قومی شاہراہ پر لینڈ سلائیڈنگ، ٹریفک معطل













