Royal TV

News you can trust

Advertisement

قلات کے قریب مسلح افراد کا ٹرکوں پر حملہ، 6 گاڑیوں کو نقصان۔

قلات کے قریب مسلح افراد نے ٹرکوں کے قافلے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 6 ٹرکوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ٹرانسپورٹرز ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں۔ حملے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع تاحال سامنے نہیں آئی۔