چاغی: دالبندین سے 51 کلومیٹر مشرق میں واقع چہتر بازار کے ایک ریسٹ ہاؤس کو نامعلوم مسلح افراد نے آتشزدگی کا نشانہ بنایا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات تقریباً ساڑھے تین بجے پیش آیا، جہاں دو موٹر سائیکلوں پر سوار نقاب پوش مسلح افراد نے ریسٹ ہاؤس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ انتظامیہ کے مطابق آتشزدگی کے اس واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی شخص زخمی ہوا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے مزید کارروائی جاری ہے۔
چاغی: چہتر بازار کے ریسٹ ہاؤس میں نقاب پوش مسلح افراد کی آتشزدگی۔













