کوئٹہ: معاون وزیرِ داخلہ بلوچستان برائے میڈیا امور بابر یوسفزئی کے مطابق 9 انتہائی مطلوب دہشت گرد خواتین سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر انعام مقرر کر دیا گیا ہے۔ مطلوب خواتین دہشت گردوں سے متعلق معلومات دینے والوں کو 10 سے 15 لاکھ روپے تک انعام دیا جائے گا۔ بابر یوسفزئی نے بتایا کہ مطلوب خواتین کی نشاندہی میں مدد یا ان کے بارے میں اطلاع دینے والے افراد کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان مطلوب خواتین کا تعلق گوادر، جیوانی اور تربت سے ہے، جبکہ حکومتِ بلوچستان نے ان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے!!!
گوادر ، تربت اور جیوانی سے تعلق رکھنے والی 9 انتہائی مطلوب دہشت گرد خواتین کے سر کی قیمت مقرر















