ڈی آئی جی خضدار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اسما جتک کے والد کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ظہور جمالزئی کی گرفتاری کے لیے انجیرہ میں واقع اس کے گھر پر کارروائی کے دوران چھاپہ مارا گیا۔ اس کارروائی کے نتیجے میں متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہیں۔ڈی آئی جی خضدار کے مطابق ملزم ظہور جمالزئی پولیس کو سنگین نوعیت کے 10 مقدمات میں مطلوب ہے، جبکہ ایک مقدمے میں فاضل عدالت کی جانب سے اسے پہلے ہی سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے مزید ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور کارروائیاں جاری ہیں۔
اسما جتک کے والد کے قتل کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے انجیرہ میں چھاپہ ، متعدد افراد گرفتار















