Royal TV

News you can trust

Advertisement

جماعت اسلامی بلوچستان کے زیراہتمام احتجاجی دھرنا کوئٹہ گورنرہاوس کے سامنے شروع۔

کوئٹہ :جماعت اسلامی بلوچستان کے زیراہتمام بلوچستان میں امن و امان کی بحالی، بدامنی، بارڈرز اور شاہراہوں کی بندش جبکہ پٹرولیم مصنوعات پر مبینہ بھتہ وصولی کے خلاف احتجاجی دھرنا کوئٹہ میں گورنر ہاؤس کے سامنے شروع ہوگیا۔

جماعت اسلامی بلوچستان کی جانب سے دیے گئے احتجاجی دھرنے میں کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف قریبی اضلاع سے کارکنان اور شہری قافلوں کی صورت میں شرکت کر رہے ہیں مختلف اضلاع سے قافلے صبح کے اوقات میں روانہ ہوئے، جو دھرنا گاہ پہنچ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ بھی کچھ دیر میں دھرنا گاہ پہنچیں گے، جہاں وہ احتجاجی شرکاء سے خطاب کریں گے۔ دھرنے سے جماعت اسلامی کے مرکزی قائدین سمیت دیگر رہنما بھی خطاب کریں گے۔
جماعت اسلامی بلوچستان کا کہنا ہے کہ احتجاجی دھرنے کا مقصد صوبے میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف آواز بلند کرنا اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے۔جماعت اسلامی کی جانب سے بارڈرز اور اہم شاہراہوں کی بندش، جس سے تجارت، آمدورفت اور عام شہری متاثر ہو رہے ہیں، کے خلاف بھی احتجاج کیا جا رہا ہے۔احتجاج کے شرکاء پٹرولیم مصنوعات پر مبینہ بھتہ وصولی کے خاتمے اور عوام کو درپیش مشکلات کے ازالے کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔جماعت اسلامی کے مطابق بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال، تجارتی سرگرمیوں میں رکاوٹوں اور شاہراہوں و بارڈرز کی بندش نے عام شہریوں، تاجروں، ٹرانسپورٹرز اور کاروباری طبقے کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے، جس کے خلاف دھرنا دیا جا رہا ہے۔