Royal TV

News you can trust

Advertisement

عمران خان نے خیبر پختو نخوا کے نئے وزیر اعلیٰ کے لیے نام طلب کر لیے

معتبر ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے لیے پارٹی قیادت سے ممکنہ امیدواروں کے نام طلب کرلیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 27 ستمبر کو لانگ مارچ کی تاریخ مقرر کیے جانے پر بھی ناراضی کا اظہار کیا اور پارٹی قیادت کو ستمبر کے بجائے 30 اگست تک لانگ مارچ کی تاریخ مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان سے جیل میں دو اہم غیر سیاسی شخصیات نے بھی ملاقات کی، جس کے دوران خیبرپختونخوا میں مبینہ کرپشن اور اس میں ملوث وزراء سے متعلق فائلیں بھی انہیں دکھائی گئیں۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال، حکومتی کارکردگی اور مبینہ کرپشن سے متعلق معاملات پر بھی گفتگو ہوئی،تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہوسکی۔