گورنر ہاؤس جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا۔*کراچی میں خضرا مسجد سے جماعت اسلامی کی احتجاجی ریلی کا آغاز ہوا، جو کراچی پریس کلب روڈ سے گورنر ہاؤس کی جانب روانہ ہوئی۔ ریلی میں کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے گورنر ہاؤس جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا۔رکاوٹوں کے باعث امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کی قیادت میں ریلی کے شرکا نے گورنر ہاؤس کے قریب فوارہ چوک پر دھرنا دے دیا۔پشاور میں بھی پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا آج شام شروع ہوا۔ دوسری جانب لاہور میں جماعت اسلامی نے چیئرنگ کراس پر احتجاجی کیمپ قائم کر دیا۔ کارکنان مسجد شہدا سے ریلی کی صورت میں چیئرنگ کراس پہنچے، جہاں کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے۔
جماعت اسلامی کے صوبائی دارالحکومتوں میں احتجاجی دھرنے شروع












