لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع تاریخی جامع مسجد آسٹریلیا کے قیام کو 100 سال مکمل ہونے پر ستمبر 2026ء میں 5 روزہ صدی سالہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
10 سے 14 ستمبر تک جاری رہنے والی ان تقریبات کا اہتمام ثقافتی تنظیم SalamFest نے کیا، جس کا مقصد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایک صدی پرانے عوامی، مذہبی اور تجارتی تعلقات کو اجاگر کرنا ہے۔تقریب میں آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور مسجد کے تاریخی طرزِ تعمیر، ثقافتی اہمیت اور روحانی ماحول کو سراہا۔ انہوں نے آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سماجی اور کاروباری خدمات کی بھی تعریف کی۔
تقریب میں مسجد کے بانی خواجہ محمد بخش کے خاندان کی نسل سے تعلق رکھنے والی عائشہ بخش سمیت آسٹریلیا سے آئے مہمانوں اور پاکستان کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔یہ تقریب صرف ایک تاریخی مسجد کے 100 سال مکمل ہونے کا جشن نہیں بلکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان نسل در نسل قائم تعلقات، ہجرت اور دوستی کی یاد دہانی بھی ہے۔
مسجد اللہ کا گھر ہے، مسجد میں دلوں کو سکون ملتا ہے۔آسٹریلوی ہائی کمشنر














