Royal TV

News you can trust

Advertisement

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق آج ہونے والے اس ٹیلی فونک رابطے میں خطے کی تازہ ترین صورتحال سمیت مخلتف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے حالیہ سفارتی عمل اور سیاسی و سفارتی حل کو آگے بڑھانے کے لیے جاری کوششوں اور باہمی مشاورت و تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔