Royal TV

News you can trust

Advertisement

بلوچستان: دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات کا فقدان، مریض کو موٹر سائیکل پر منتقل

بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں آج بھی بنیادی صحت کی سہولیات اور بروقت ایمبولینس سروس کی عدم دستیابی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ ایسی صورتحال میں غریب اور بے سہارا خاندان اپنے بیمار عزیزوں کو علاج کے لیے موٹر سائیکل پر منتقل کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔یہ منظر صرف ایک خاندان کی مجبوری نہیں بلکہ ان دور دراز علاقوں کے عوام کی مشکلات کی عکاسی کرتا ہے، جہاں بروقت طبی امداد اور ایمرجنسی ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر نہ ہونے کے باعث معمولی بیماری بھی ایک سنگین مسئلہ بن سکتی ہے۔صحت ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں **بنیادی مراکزِ صحت، ڈاکٹرز، ادویات اور فعال ایمبولینس سروس کی فراہمی پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے، تاکہ کسی بیمار انسان کو علاج کے لیے اس طرح بے بسی میں سفر نہ کرنا پڑے۔
ایک سوال ضرور بنتا ہے: اگر ایمرجنسی میں ایمبولینس بھی دستیاب نہ ہو تو ایک عام غریب شہری آخر کہاں جائے؟