سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کو سینے میں شدید درد اور طبیعت خراب ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تازہ رپورٹس کے مطابق 55 سالہ سابق کرکٹر کو دل کی تکلیف کے بعد طبی معائنہ اور علاج فراہم کیا گیا، جبکہ بعض رپورٹس میں ان کی انجیو پلاسٹی کیے جانے کی بھی اطلاع سامنے آئی ہے۔
باسط علی نے پاکستان کی جانب سے 19 ٹیسٹ اور 50 ون ڈے میچز کھیلے۔ ان کی طبیعت کے حوالے سے مختلف رپورٹس سامنے آنے کے باعث اسپتال اور علاج سے متعلق تفصیلات میں تضاد موجود ہے، تاہم دستیاب اطلاعات کے مطابق وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔
سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی دل کا دورہ پڑنےکے باعث اسپتال منتقل














