جشن آزادی ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کامیابی سے اختتام پذیر ,ایس کے بی چیمپئن قرار
بلوچستان کی سطح پر جلد ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان، مینا مجید بلوچ
کوئٹہ: صوبائی مشیر کھیل مینا مجید بلوچ نے جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر محکمہ کھیل اور کوئٹہ ٹیپ بال کرکٹ ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان اور محکمہ کھیل نوجوانوں اور ٹیپ بال کرکٹ کے کھلاڑیوں کی بھرپور سرپرستی جاری رکھیں گے۔انہوں نے فائنل میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم ایس کے بی ٹیپ بال کرکٹ کلب کو مبارکباد جبکہ رنر اپ وحدت گرین کرکٹ کلب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مینا مجید بلوچ نے اعلان کیا کہ شائقین ٹیپ بال کرکٹ اور کھلاڑیوں کے لیے بہت جلد بلوچستان کی سطح پر ایک بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں صوبے بھر کے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر بڑی تعداد میں نوجوانوں کی گراؤنڈ میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان کے عوام اپنے وطن عزیز سے بے پناہ محبت کرتے ہیں،
صوبائی مشیر کھیل نے کہا کہ حکومت بلوچستان اور محکمہ کھیل ٹیپ بال کرکٹ کے کھلاڑیوں کو ہر پلیٹ فارم پر سپورٹ کریں گے اور نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔
بلوچستان کی سطح پر جلد ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان، مینا مجید بلوچ













