Royal TV

News you can trust

Advertisement

پاکستان کرکٹ کے مسائل کی جڑ عاقب جاوید ہیں۔جیسن گلیسپی

عاقب جاوید پر تنقید کرتے ہوئے جیسن گلیسپی نے کہا کہ عاقب جاوید کی میرے خلاف منفی گفتگو سے تنگ آچکا ہوں اور اگر منفی گفتگو جاری رہی تو عاقب جاوید کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی موجودہ صورتحال دیکھ کر دل ٹوٹتا ہے، پاکستان کرکٹ ایک نقصان دہ چکر میں پھنس چکی ہے، پاکستان کرکٹ کے مسائل کی جڑ عاقب جاوید ہیں۔سابق ہیڈ کوچ نے کہا کہ وسیم اکرم اور وقار یونس میرے ہیروز تھے،وسیم اور وقار سے ملا تو وہی محبت اور احترام محسوس ہوا مگر عاقب جاوید سے مل کر ایسا محسوس نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین اور بورڈ کی حمایت نے عاقب جاوید کو مضبوط بنایا، عاقب جاوید کا میرے اور گیری کے معاہدوں پر تبصرہ کرنا ان کا کام نہیں تھا، ایسا ماحول کسی عزت دار شخص کے لیے قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ عاقب جاوید کی تقرری نے پورا منظرنامہ بدل دیا وہ پاکستان کرکٹ میں ہر چیز کے انچارج بن گئے تھے، سلیکشن کے معاملات میں بھی میرا کوئی کردار نہیں رہا۔جیسن گلیسپی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل مجھے کئی معاملات کی وجہ سے خبردار کر دیا گیا تھا، میں پاکستان کرکٹ میں غیر مستحکم مزاجی سے آگاہ تھا۔