Royal TV

News you can trust

Advertisement

حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے سے زائد تک کمی کا فیصلہ

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر عوام کو ڈیزل کی قیمت میں بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 32 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔ ان کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن آئندہ چند گھنٹوں میں جاری کردیا جائے گا۔
علی پرویز ملک نے بتایا کہ ریفائنریوں کے تعاون سے ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی کی جا رہی ہے، جبکہ اوگرا آج ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی درخواست پر ریفائنریوں نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔وزیر پیٹرولیم کے مطابق جنگ کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور ریفائنڈ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی نمایاں طور پر بڑھیں، تاہم پاکستان ڈیزل کا بڑا حصہ ملک میں ہی ریفائن کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے عوام کا درد محسوس کرتے ہوئے بڑا ریلیف دیا ہے اور عوام سے تھوڑا تحمل رکھنے کی درخواست ہے، حکومت کو عوام کی مشکلات کا مکمل احساس ہے۔