وزیراعظم ہاؤس میں آزادکشمیر میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق، شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر، نومنتخب اسپیکر چوہدری طارق فاروق، ڈپٹی اسپیکر احمد رضا قادری اور بیرسٹرافتخارگیلانی سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر افتخار گیلانی کا نام وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے فائنل کردیا گیا ہے۔بیرسٹر افتخار گیلانی ٹیکنوکریٹ نشست پر منتخب ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم کا انتخاب 28 اگست کو ہوگا۔
مسلم لیگ ن نے بیرسٹر افتخارگیلانی کا نام وزیراعظم آزادکشمیر کیلئے فائنل کرلیا













