Royal TV

News you can trust

Advertisement

یہ نظام سڑ چکا ہے، ہر آدمی کہتا ہے اُس کا چور ہٹا کر میرا چور لگا دو۔وزیر صحت مصطفی کمال

وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا سینیٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہر آدمی کہتا ہے کہ اُس کا چور ہٹا کر میرا چور لگا دو، یہ نظام گل سڑ گیا ہے، کسی بُرے کو ہٹا کر اچھا کہاں سے لاؤں میں؟
2 بُروں میں آپ کو فیصلہ کرنا ہے کہ کم بُرے والے کو لگانا ہے یا زیادہ بُرے والے کو لگانا ہے، ابھی آج شام ختم ہو گی تو 1300 بچے مر چُکے ہوں گے،
ہم ہر سال 11 ہزار ماؤں کو پریگنینسی کے دوران مارتے ہیں اور پریگنینسی کوئی بیماری نہیں ہے۔
دنیا میں ایک فیصد بھی خواتین کی جانیں اس طرح ضائع نہیں ہوتیں۔ آئیں، میرے ساتھ بیٹھیں اور اگلے بچوں کو مرنے سے بچائیں۔ میں آپ کو ہر طرح کی معلومات دینے کے لیے تیار ہوں، کچھ نہیں چھپاؤں گا۔