مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان 2026 منتخب کرلیا گیا ہے۔ وہ نومبر میں پورٹو ریکو میں ہونے والے مس یونیورس 2026 کے عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
مس یونیورس پاکستان 2026 کی ریکارڈ شدہ تاج پوشی کی تقریب فلپائن کے شہر منیلا کے رزَل پارک ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس کی ویڈیو 18 اور 19 اگست کو یوٹیوب پر دو حصوں میں جاری کی گئی۔
مس یونیورس پاکستان کا تاج اپنے نام کرنے کے بعد مصباح ارشد نے عالمی مقابلے کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ وہ عالمی پلیٹ فارم پر پاکستان کی ثقافت، تشخص اور مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔
رواں سال کا مس یونیورس مقابلہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ عالمی مقابلہ اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہورہا ہے۔
مصباح ارشد کے لیے مس یونیورس 2026 میں شرکت پاکستان کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کا اہم موقع قرار دی جارہی ہے۔ نومبر میں پورٹو ریکو میں ہونے والے عالمی مقابلے میں ان کی شرکت پاکستانی نمائندگی کو ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بنا سکتی ہے













