سوراب میں تین شہریوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ حکومت متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام امن، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، جبکہ دہشت گرد عناصر صوبے کے عوام کو ترقی کے سفر سے محروم کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے عناصر نہ بلوچستان کے خیرخواہ ہیں اور نہ ہی عوام کے نمائندہ۔ ان کا ایجنڈا صرف بدامنی، خوف اور تباہی پھیلانا ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔سیکیورٹی فورسز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مربوط کارروائیوں کے ذریعے دہشت گردوں کے نیٹ ورک، ان کے سہولت کاروں اور معاونت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان امن و امان کے قیام کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہے۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، مؤثر نگرانی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے وزیراعلیٰ
بلوچستان کے عوام امن ، اور خوشحالی چاہتے ہیں، جبکہ دہشت گرد عناصر صوبے کے عوام کو ترقی کے سفر سے محروم کرنا ہے۔وزیراعلی میر سرفراز بگٹی



