Royal TV

News you can trust

Advertisement

سابق صدر بلوچستان اسمبلی ایمپلائز یونین میر ظفر رند نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی کے جواں سال صاحبزادے ثناء اللہ اچکزئی کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں میر ظفر رند نے کہا کہ ثناء اللہ اچکزئی کے اچانک انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک اور صدمہ انگیز ہے۔
جواں سال بیٹے کی جدائی والدین اور اہلِ خانہ کے لیے ناقابلِ تلافی صدمہ ہے۔ انہوں نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کٹھن اور غم کی گھڑی میں بلوچستان اسمبلی کے تمام ملازمین غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔
میر ظفر رند نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم ثناء اللہ اچکزئی کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، درجات بلند کرے اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی سمیت تمام پسماندگان کو صبر جمیل اور استقامت عطا فرمائے۔ آمین