کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بین الاقوامی اورمقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔
’’24نیوز ‘‘ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 42 ڈالر مہنگا ہوکر 4415 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4200 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 63 ہزار 936 روپے کاہوگیا۔
10 گرام سونا 3601 روپے مہنگاہونے کے بعد 3 لاکھ 97 ہزار 750 روپے کاہوگیاہے جبکہ فی تولہ چاندی 146 روپے اضافے کے ساتھ 7111 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
سونامزید مہنگا ،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟ جانیے

Leave a Reply