چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دوره ایران مکمل ہوگیا جس میں انہوں نے ایرانی صدر سے سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور تنازع کے جلد خاتمے کیلئے اقدامات پر جامع تبادلہ خیال کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے علاقائی امن اور تنازعات کے مذاکرات کے ذریعے حل کے طریقۂ کار پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دوره ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی قیادت سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیال













