Royal TV

News you can trust

Advertisement

اسٹیٹ بینک 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے پرغور کررہا ہے: ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک*

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے پرغورکررہا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں نئے کرنسی نوٹوں سے متعلق ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دوبارپہلے بھی10 روپے کے نوٹ ختم کرنے کوشش کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 10 روپے کے کرنسی نوٹ کی لاگت بڑھ گئی ہے جس بنیاد پریہ فیصلہ کیا جارہا ہے، نئے کرنسی نوٹ جب بنیں گے تو 10 روپے کا نوٹ ختم ہوگا۔