نیپال اور تبت کی سرحدی پٹی میں آنے والے تباہ کن سیلاب کو تقریباً 24 گھنٹے گزر گئے، نیپال پولیس کے مطابق اب تک 162 افراد کی لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں جبکہ بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔سب سے تشویشناک صورتحال سیاحوں کی ہے؛ 403 سیاح لاپتہ یا رابطے سے باہر رپورٹ ہوئے، جن میں 341 غیر ملکی شہری شامل ہیں۔ سیلابی ریلے نے کئی آبادیوں، سڑکوں، پلوں اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں ملبے میں لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں اور حکام کو خدشہ ہے کہ جانی نقصان میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے
نیپال میں قیامت خیز سیلاب، ہلاکتیں 162 ہوگئیں، سیکڑوں افراد تاحال لاپتہ














