Royal TV

News you can trust

Advertisement

وزیراعظم کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ تیار، پمز ہسپتال کے افسران اور عملہ کی غفلت ثابت ہوئی ،رپورٹ

اسلام آباد:وزیر اعظم کی قائم کردہ کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ،جس میں پمز ہسپتال کے افسران اور عملہ کی غفلت ثابت ہوئی ہے۔میڈیارپورٹ ک ےمطابق وزیر اعظم کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں عملہ اور افسران کے بیانات ریکارڈ کیے گئے، کمیٹی نے آگ کی اطلاع اور فائر بریگیڈ کے پہنچنے کی ٹائم لائن بھی چیک کی۔رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیم کو رکاوٹوں کاسامنا کرنا پڑا، تالے لگے ہوئے تھے، ٹیکنیکل سٹاف موجود نہیں تھا، آگ بجھانے کے مناسب آلات بھی نہیں تھے، ریسکیو ٹیم کو دیواریں توڑ کر اندر جانا پڑا۔رپورٹ میں معلوم ہوا کہ ہسپتال کا عملہ بھی ایمرجنسی صورتحال کے حوالہ سے غیر تربیت یافتہ تھا۔ کمیٹی پانچ روز میں تفصیلی رپورٹ دے گی۔قبل ازیں وزیراعظم کی کمیٹی نے تیس سے زائد ملازمین کے بیانات قلم بند کیے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈاکٹرز اور نرسز بھی شامل ہیں، چلڈرن وارڈ میں تعینات اٹھارہ سے زائد سکیورٹی گارڈز کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے۔کمیٹی نے حادثے کے وقت آن ڈیوٹی عملے کا بائیو میٹرک ریکارڈ بھی چیک کیا، آگ بجھانے کیلئے جانے والے فائر بریگیڈ کے عملے، ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ڈائریکٹر فائر بریگیڈ نے بھی اپنا بیان ریکارڈ کرایا، کمیٹی نے ریسکیو ٹیمیں کی ٹائم لائن بھی چیک کی۔دوسری طرف سی ڈی اے نے فائر سیفٹی انتظامات کے لئے دوبارہ خط لکھ دئیے ہیں جبکہ پمز سانحے کے تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی ایک درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔وزیراعظم کی انکوائری کمیٹی کے ساتھ ساتھ پمز ہسپتال کی انتظامیہ نے اپنی ایک انکوائری کمیٹی الگ بنادی ہے۔گزشتہ روز کمیٹی نے ہسپتال کی نرسری کا سی سی ٹی وی ریکارڈ قبضے میں لیا، پمز کے عملے کے بیانات قلمبند کیے، کمیٹی نے فائر بریگیڈ اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹس کا جائزہ لیا۔