کوئٹہ نور محمد دمڑ نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے فلور پر سرکاری ملازمتوں اور پوسٹوں کی مبینہ خرید و فروخت کے حوالے سے دیے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ کے مؤقف کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس سرکاری پوسٹوں کی مبینہ خرید و فروخت سے متعلق ٹھوس شواہد اور ثبوت موجود ہیں، جنہیں ضرورت پڑنے پر متعلقہ فورم پر پیش کیا جا سکتا ہے۔
اپنے بیان میں نور محمد دمڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اسمبلی کے فلور پر نوکریوں کی خرید و فروخت کے خلاف کارروائی اور ایسے عناصر کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے، جسے وہ خوش آئند سمجھتے ہیں، تاہم محض اعلانات کافی نہیں بلکہ اس معاملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات بھی ضروری ہیںانہوں نے کہا کہ اگر حکومت واقعی سرکاری ملازمتوں میں مبینہ بے ضابطگیوں، اقربا پروری یا پوسٹوں کی خرید و فروخت کے خاتمے کے لیے سنجیدہ ہے تو اسے اس معاملے کی مکمل چھان بین کرانی چاہیے اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کے دعوے کی تردید، پوسٹوں کی مبینہ خرید و فروخت کے ثبوت موجود ہیں ، نور محمد













