کوئٹہ: جشن آزادی کی مناسبت سے ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز بلوچستان کے زیر اہتمام پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
منفی پروپیگنڈے کے ذریعے نوجوانوں کے ذہن بدلنے کی کوشش کی جاتی ہے، نوجوان کسی منفی بیانیے کے پیچھے اپنا وقت ضائع کرنے کے بجائے تعلیم، کھیل اور مثبت سرگرمیوں پر توجہ دیں، ہماری پہچان اور شناخت پاکستان ہے، نوجوان بلوچستان اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ، صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ













