Royal TV

News you can trust

Advertisement

نوشکی کلی مینگل میں فائرنگ کرکے ماں اور بیٹی کو قتل کر دیا گیا

نوشکی (کرائم رپورٹ ) پولیس زرائع کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب نامعلوم مسلح افراد نے کلی مینگل میں ایک گھر میں گھس کر ماں اور بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہوگئے قتل ہونے والے ماں اور بیٹی شامل ہیں جو علی احمد محمد حسنی کی اہلیہ اور بیٹی بتائے جا رہے ہیں علی احمد ایک مزدور پیشہ شخص ہے جو چوکیداری کی غرض سے گھر سے باہر تھے واردات کے وقت ماں اور بیٹی کے علاوہ گھر میں کوئی موجود نہیں تھا علی احمد کی مقتول اہلیہ کسی ہرائیویٹ سکول میں کام کرتی تھی واقعہ کی اطلاع ملنے پر دونوں مقتولین کی نعشوں کو میر گل خان نصیر ہسپتال میں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا گیا مقتولین کی ورثا کی جانب سے پولیس کو تاحال ایف آئی آر کے لیے درخواست موصول نہیں ہوئی صدر پولیس تھانہ کے ایس ایچ او واقعہ کی تفتیش کر رہے ہیں