خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر خضدار کے علاقے شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں دہشتگردوں کی موجودگی کے خلاف فورسز نے آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مختلف ٹھکانوں کو گھیرے میں لے کر مؤثر کارروائی کی۔دہشت گرد تین چھوٹی پارٹیوں کی صورت میں علاقے میں موجود تھے، جن کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 10 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی ذرائع
آپریشن کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن مزید تیز کر دیا۔سیکورٹی فورسز نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش بھی شروع کردی۔ سیکورٹی ذرائع
سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک تعاقب جاری رہے گا، جبکہ دہشت گرد عناصر کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ سیکورٹی ذرائع
خضدار: پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن













