خضدار و قلات کے بارڈر ایریا شور پرود میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی قابلِ تحسین ہے، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند
سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرکے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنائے۔دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں 10 دہشت گردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان
سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور خدمات قابلِ قدر ہیں۔بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔امن دشمن عناصر کے مکمل خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، شاہد رند معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان
دہشت گرد عناصر کو ہر محاذ پر مؤثر جواب دیا جائے گا۔سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ بلوچستان میں امن کے دشمنوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے حکومت اور سیکیورٹی فورسز یکسو ہیں۔بلوچستان کے عوام کے تحفظ اور امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند
سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی قابلِ تحسین ہے، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند













