انٹرنیشنل یوتھ ڈے کے موقع پر اسلام آباد میں پاکستان کی پہلی نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی شاندار تقریب میں بلوچستان کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کا اعزاز حاصل ہوا، جہاں معزز وزیراعظم پاکستان کی خصوصی شرکت نے تقریب کو مزید اہمیت بخشی۔نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، اور حکومت کی جانب سے نوجوانوں کے لیے روزگار، ہنر، تعلیم، کاروباری مواقع اور بااختیار بنانے کے لیے ایسے اقدامات ایک روشن مستقبل کی بنیاد ہیں۔وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن برائے بلوچستان کی حیثیت سے اس اہم قومی تقریب میں شرکت میرے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ نوجوانوں کے لیے ہماری کاوشوں کو سراہا جانا مزید محنت اور خدمت کے جذبے کو تقویت دیتا ہے۔میرا عزم ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے تعلیم، ہنر، روزگار اور کاروبار کے مزید مواقع پیدا کرنے کے لیے اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کرتا رہوں گا۔
پاکستان کے نوجوان — پاکستان کا روشن مستقبل
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن برائے بلوچستان کی حیثیت سے اس اہم قومی تقریب میں شرکت میرے لیے باعثِ اعزاز ہے۔میر سجاد رئیسانی












