Royal TV

News you can trust

Advertisement

آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، اسے دوبارہ کھولنا ترجیح ہے۔ترک صدر رجب طیب اردوان

قطری نشریاتی ادارےکو دیے گئے انٹرویو میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ آبنائے کی طویل عرصے تک بندش کسی کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے خطے میں لڑائی روکنےکے لیے ثالثی کی کوششوں میں اہم کردار ادا کرنے پر قطر کو سراہا۔
صدر اردوان نے حال ہی میں سعودی عرب اور پاکستان کے ساتھ اعلان کیےگئے مشترکہ دفاعی معاہدے پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ مصر بھی حال ہی میں ترکیے، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے مکہ دفاعی معاہدے میں شامل ہوسکتا ہے۔ انہوں نےکہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ دنیا کے لیے ایک اہم پیغام ہے، یہ معاہدہ مزید ممالک کے لیے بھی کھلا ہے۔ مکہ دفاعی معاہدے کے تحت اگر معاہدے میں شامل کسی بھی ملک پر حملہ ہوتا ہے تو دیگر فریق متحد ہو کر اقدامات کرنے کے پابند ہوں گے۔
غزہ کے حوالے سے اردوان نے کہا کہ ترکیے غزہ کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا اور اس کی مدد کے لیے جو کچھ ضروری ہوا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ حماس اپنی ذمہ داریاں نیک نیتی سے پوری کر رہی ہے جب کہ اسرائیل بدستور جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔یورپ کے حوالے سے اردوان نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہےکہ یورپی یونین ترکیےکو رکنیت دینے کے لیے تیار نہیں، اب یورپی یونین کی رکنیت ترکیےکی بھی ترجیح نہیں رہی اور اس کے نتیجے میں نقصان یورپ کا ہی ہوگا۔