اسلام آباد سے کوئٹہ آنے والی بلوچ فیملی راستہ بھٹک کر قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان پہنچی، جہاں مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں دو کمسن بچیاں شہید جبکہ ان کی والدہ شدید زخمی ہوگئیں۔ متاثرہ خاندان کے مطابق تاحال ایف آئی آر اور پوسٹ مارٹم نہیں کرایا گیا. لواحقین نے ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے گرفتاری، زخمی والدہ کو بہترین طبی سہولیات اور خاندان کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے. لواحقین نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے فوری نوٹس لینے، مبینہ پولیس غفلت پر متعلقہ افسران کی معطلی اور واقعے کی شفاف جوڈیشل انکوائری کرانے کی اپیل کی ہے۔
قلعہ عبداللہ، گلستان فائرنگ: دو کمسن بچیاں شہید، جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ















