بلوچستان میں ڈاکہ زنی اور جرائم عروج پر ہیں۔
یہ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی جان، مال اور عزت نفس کی حفاظت کرے، مگر افسوس کے ساتھ اب یہاں کچھ بھی محفوظ نہیں رہا۔روزانہ کی بنیاد پر مسلح افراد شاہراہوں پر کھڑے ہو کر وارداتیں کر رہے ہیں اور 10 سے 24 گھنٹے تک مسافروں کو یرغمال بنایا جا رہا ہے۔ کوئی پوچھنے والا نہیں۔ہم حکومتِ وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خدارا بلوچستان کے مخدوش حالات پر رحم کیا جائے۔ سڑکوں کو اپنے کنٹرول میں لیا جائے تاکہ عوام آسانی سے سفر کر سکیں۔
کوئٹہ تا مکران، کوئٹہ تا تفتان اور کوئٹہ تا کراچی شاہراہیں مکمل طور پر غیر محفوظ قرار۔













